spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

شبِ معراج اتحاد، صبر اور امن کا درس دیتی ہے,آئیں اس بابرکت رات میں ملک و امت کی خوشحالی کی دعا کریں,نگران وزیراعلیٰ

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد کا شب معراج کے حوالے سے خصوصی پیغام!!

وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس(ر) یاد محمد نے شب معراج کے حوالے سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت پر کائنات کے پوشیدہ رازظاہر کئے اور یہ سبق دیا کہ صراط مستقیم پر چل کر اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کی جاسکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں ہمیں سیدھا اور صحیح راستہ دکھانے کے لیے نبی پاکﷺکی ذات پاک کی زندگی کا عظیم نمونہ ہمیں تحفے کے طور پر عطاء فرمایا جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ہم آہنگی، برداشت اور اتحاد کو فروغ دے کر ہم دینی اور دنیاوی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے اور شب معراج کی بابرکت سعاعتوں میں اپنے علاقے، ملک اور پوری اُمت مسلمہ کے لیے امن،ترقی اور خوشحالی کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعاؤں کا موقع ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں