spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پی آئی اے کا انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن ’’گارودا‘‘ سے کارگو معاہدہ ہو گیا

پی آئی اے نے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے اہم قدم اٹھا تے ہوئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن کے ساتھ کارگو کا خصوصی معاہدہ طے کر لیا۔ پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اور گارودا انڈونیشیا کے درمیان کارگو اسپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ رواں سال جنوری سے نافذالعمل ہوگا اور جولائی 2027 تک برقرار رہے گا۔

 معاہدے کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان اپنا کارگو جدہ اور کوالالمپور کے ذریعے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچا سکیں گے۔ اس کے علاوہ سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ اور بینکاک کے لیے بھی کارگو سہولت فراہم کی جائے گی۔

معاہدے سے شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی مختلف مارکیٹوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں