spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا اسلام آباد میں آسان خدمت ماڈل کا دورہ

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا اسلام آباد میں آسان خدمت ماڈل کا دورہ

اسلام آباد: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر “آسان خدمت مرکز” کا دورہ کیا تاکہ اس کی کارکردگی اور شہری دوست سروس ڈلیوری سسٹم کا جائزہ لیا جائے۔

یہ جدید مرکز ایک ونڈو سہولت کے طور پر کام کرتا ہے جو متعدد سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے

تاکہ عوام کے لیئے سروس ڈیلیوری کی مدت کو مختصر کرکے خدمات کی فراہمی کو آسان بنایا جائے، آسان خدمت مرکز آذربائیجان کے عالمی سطح پر مشہور اے ایس اے این سروس سسٹم کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو عوامی خدمات تک جدید اور موثر رسائی کو آسان بناتا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایات پر یہ دورہ مزید اہمیت کا حامل ہے جنہوں نے اسلام آباد کے کامیاب ماڈل کی طرز پر گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں فوری طور پر ایسے مراکز قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ اقدامات علاقوں میں عوامی سہولیات اور گورننس کی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں