پاکستان سپر لیگ کے معاملات طے کرنے کے لیے اہم بیٹھک آج ہوگی، جس میں پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان اہم فیصلے کریں گے۔
آج ہونے والی اہم بیٹھک میں ڈرافٹنگ، وینیوز اور شیڈول کے امور پر بات ہوگی، جبکہ پی ایس ایل کی تاریخ کے بارے میں سازگار ونڈو پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹیک ہولڈرز اور پی ایس ایل فرنچائزز کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کرے گا، پی ایس ایل کا 23مارچ یا 26مارچ سے آغاز ہوگا، اہم فیصلہ متوقع ہے۔


