لاہوربورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی عملے کےمعاوضوں کی ادائیگی کیلئے 17کروڑ46لاکھ کےفنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔
پانچ ہزار سے زائد عملے نے انٹر امتحان میں ڈیوٹیاں دی تھیں۔
رضوان نذیر نےمعاوضوں کی ادائیگی کیلئے عملہ تعلیمی بورڈز کو اکاؤنٹ نمبر بھجوانے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اپریل اور مئی میں منعقد ہوئے تھے جبکہ نتائج کا اعلان 18 جولائی کو کیا گیا تھا۔


