spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

صدر زرداری اور بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

صدر آصف علی زرداری اور بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال،پاکستان اور بحرین کے درمیان انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بحرینی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے صدر زرداری کے سامنے خصوصی ذکر کیا،صدر زرداری کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی میرے بیٹے بلاول کے بعد دوسرے بیٹے کی مانند ہیں۔

 

ملاقات میں پاکستان اور بحرین کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا،دونوں ممالک نےمنظم جرائم کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستان بحرین شراکت داری علاقائی سلامتی کے لیے اہم قرار دی گئی، سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں