spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر برقیات انجینیئر ممتاز حسین کا ضلع استور کا ایک روزہ دورہ، بجلی منصوبوں کا معائنہ

نگران وزیر برقیات انجینیئر ممتاز حسین کا ضلع استور کا ایک روزہ دورہ، بجلی منصوبوں کا معائنہ

گلگت:گلگت بلتستان کے نگران وزیر برقیات انجینیئر ممتاز حسین نے ضلع استور کا ایک روزہ مفصل دورہ کیا۔ استور کی حدود میں داخل ہوتے ہی ایگزیکٹو انجینیئر شاہ انوری، ایس ڈی اوز اور واٹر اینڈ پاور کے عملے نے وزیر برقیات کا پرتپاک استقبال کیا اور ہار پہنائے۔

دورے کے دوران نگران وزیر نے دو میگاواٹ یشلیتو پاور ہاؤس اور بلنگ سیکشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبوں کی کارکردگی، پیداواری صلاحیت اور بلنگ کے نظام کا معائنہ کرتے ہوئے عملے کو محکمے کی بہتری، شفافیت اور صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم تجاویز اور ہدایات جاری کیں۔

بعد ازاں گریکوٹ میں استور ڈویژنل آفس میں ایگزیکٹو انجینیئر، ایس ڈی اوز، بلنگ اور آفس اسٹاف کے ساتھ ایک جامع اور مفصل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری اے ڈی پی منصوبوں، ٹی جی سیٹس، سول ورک اور بلنگ کی موجودہ صورتحال سمیت محکمے کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو و شنید کی گئی۔

نگران وزیر نے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات پر زور دیتے ہوئے اگلے دورے تک متعدد امور میں واضح بہتری کی امید ظاہر کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں