spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

خدآباد آئس رِنک میں قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 کے افتتاحی آئس ہاکی میچز کا آغاز

خدآباد آئس رِنک میں قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 کے افتتاحی آئس ہاکی میچز کا آغاز

گوجال ہنزہ کے خداآباد آئس رِنک میں قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 کے افتتاحی آئس ہاکی میچز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،

جس کے ساتھ ہی گلگت بلتستان کے سب سے بڑے سرمائی کھیلوں کے میلے کا افتتاح ہوا۔ اس ایونٹ کا انعقاد اسپورٹس اینڈ کلچرل ایکٹیویٹیز ریسورس فورم (SCARF) کے زیرِ اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد شریک ہے۔

منتظمین کے مطابق سیزن کے فائنل آئس ہاکی میچز تاریخی آلٹِٹ آئس رِنک میں کھیلے جائیں گے، جو خطے میں آئس ہاکی اور سرمائی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے ایک نمایاں اور قدیمی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔

منتظمین نے اس موقع پر بتایا کہ حالیہ برسوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث نچلے علاقوں میں قدرتی برف کی تشکیل متاثر ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں کئی آئس رِنکس کھیل کے لیے موزوں نہیں رہتیں اور سرمائی کھیلوں کے انعقاد میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس صورتحال میں بلند علاقوں میں واقع خداآباد جیسے آئس رِنکس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، جو مقابلوں کے تسلسل کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان چیلنجز کے باوجود قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 نہ صرف مقامی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہا ہے بلکہ سرمائی کھیلوں کی روایات کو زندہ رکھنے، سیاحت کے فروغ اور کمیونٹی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں