spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان میں فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی

وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان میں فیملی پلاننگ اور پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی

گلگت : وزارت قومی صحت، ضوابط و ہم آہنگی نے گلگت بلتستان میں جاری پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر کے نفاذ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

اس توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک ہوگا، جس کا کل بجٹ 925.67 ملین روپے برقرار رکھا گیا ہے۔

وفاقی حکومت یہ فیصلہ ڈی ڈی ڈبلیو پی کی 27 نومبر 2025 کی سفارشات کے مطابق تمام قانونی اور رسمی
تقاضوں کی تکمیل کے بعد کیا گیا۔ سیکریٹری/پی اے او، وزارت قومی صحت نے اس توسیع کی منظوری دی ہے۔

اس پروگرام کے تحت گلگت بلتستان میں فیملی پلاننگ اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کو مزید
مستحکم اور مؤثر بنانے کے اقدامات جاری رہیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں