spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چاند پر ہوٹل بنانے کا تاریخی منصوبہ: افتتاح کی تاریخ سامنے آگئی

امریکی خلائی کمپنی (Galactic Resource Utilization Space) نے چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل بنانے کا اعلان کیا ہے، جسے 2032 تک مکمل کر کے سیاحوں کے لیے کھولنے کا ارادہ ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ہوٹل زمین پر تیار کر کے خلائی مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ہوٹل میں چار مہمانوں تک قیام کے انتظامات ہوں گے، جنہیں چاند کے مناظر، چہل قدمی، گاڑی چلانے اور گالف جیسے منفرد تجربات فراہم کیے جائیں گے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ تعمیر کا عمل 2029 میں شروع ہو سکتا ہے، بشرطیکہ تمام سرکاری اجازتیں مل جائیں۔ ہوٹل میں قیام کی ابتدائی قیمتیں بہت زیادہ ہوں گی، کیونکہ ہر مہمان سے ایک ملین ڈالر کے برابر رقم بطور پیشگی ادائیگی لی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق جیسے جیسے خلائی سیاحت عام ہوگی، قیمتوں میں کمی متوقع ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ابتدائی دور کے ہوائی سفر میں صرف امیر شہری سفر کر سکتے تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ خلائی سیاحت کی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل میں عام سیاحوں کے لیے خلا میں قیام کے امکانات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں