spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دنیا کا تیز رفتار سے چلنے والا انوکھا کوڑے دان تیار

برطانوی شخص نے دو برس قبل پہیوں سے چلنے والا کوڑے دان تیار کیا تھا  جس نے تیز رفتاری میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم اب اسی کوڑے دان کی رفتار 66 میل فی گھنٹہ تک بڑھا دی گئی ہے۔

مائیکل وال ہیڈ نامی موجد نے 2023 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا، جب اس نے اپنے تیار کردہ پہیوں والے کچرے کے ڈرم کو 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار پر چلایا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اب اس نے اس ریکارڈ کو بہتر کیا ہے اور کوڑے دان کی رفتار 66 میل فی گھنٹہ تک پہنچا دی ہے۔

مائیکل نے اس موٹرائزڈ کچرے کے ڈرم کا نام “دی جنرل ویسٹ” رکھا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ یہ خیالات اینڈی جیننگز سے متاثر ہو کر آئے ہیں، جنہوں نے 2020 میں 45 میل فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ اس ریکارڈ کی بنیاد رکھی تھی۔

مائیکل نے اس منصوبے کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹ پلیس سے تقریباً 25 ڈالر میں پہیوں والا ایک عام کچرے کا ڈرم خریدا اور اس میں تقریباً 900 ڈالر کی تبدیلیاں کیں۔

 ان تبدیلیوں میں ٹو اسٹروک انجن، میگنیشیم گو کارٹ کے پہیے، پچھلا ایکسل، پانچ گیئر والا گیئر باکس، چیسیس، اسٹیئرنگ ڈیمپر اور سامنے کی جانب ایک اضافی پہیہ شامل کیا گیا۔

یہ حیرت انگیز پروجیکٹ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ تخلیقی ذہن کیسے جدید ٹیکنالوجی اور سادہ مواد کو ملا کر حیران کن نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں