spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آئندہ ہفتےوقفہ وقفہ سے ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیرضروری سفر  سے اجتناب کی ہدایت بھی کر دی۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے بالائی علاقوں میں پہنچے گا اور اکیس جنوری سے شدت کے ساتھ مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 18 سے 20 جنوری تک مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہو گی۔

20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 23 جنوری کو خیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جبکہ 21 سے  23 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 22 سے 23 جنوری تک سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری سے بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ  وہ  خراب موسم میں غیر ضروروی سفر سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں