spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

منامہ: شاہ بحرین نے صدر زرداری کو ریاست کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کردیا

منامہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ عطا کردیا گیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق بحرین کے دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری کی قصر القضیبیہ آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شاہ حمد بن عیسیٰ آل خليفہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کو بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشيخ عيسى بن سلمان آل خليفة من الدرجة الأولى عطا کیا گیا۔

صدر مملکت کو اعلیٰ ترین اعزاز دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

 صدر مملکت  اور بحرین کے شاہ حمد بن عيسى آل خليفة کے درمیان  ون آن ون ملاقات میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔  تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، انہوں نے زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفرا اسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پاک بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار پایا، ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال، اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے،  صدر مملکت نے بحرین میں مقیم ایک لاکھ 16 ہزار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے پر تشکر کا اظہار کیا۔

ملاقات میں کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔  دونوں رہنماؤں کا اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق ہوا۔

شاہ حمد بن عيسى آل خليفہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

بعدازاں صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں