spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر اعلیٰ نے بار کونسل کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

گلگت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سمیع احمد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے بار کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور موثر

عدالتی نظام مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔

قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے وکلاء کا کردار قابل تحسین رہاہے۔ نگران صوبائی حکومت گلگت بلتستان بار کونسل کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے درپیش مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان بار کونسل کا دورہ کرکے وہاں پر بھی وکلاء برادری سے ملاقات کریں گے۔ گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سمیع احمد ایڈووکیٹ نے وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیف کورٹ اور سپریم اپلیٹ کورٹ میں ججوں کی تعیناتیاں جلد عمل میں لائی جائیں تاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہو۔

سابق حکومت کی جانب سے وکلاء کیلئے اعلان کردہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے رقم کی منتقلی اور مستحق وکلاء تک اس کی افادیت پہنچانے کے حوالے سے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے تمام پرائیویٹ کمپنیاں قانون کے تحت لیگل ایڈوائزرز کی خدمات لینے کے پابند ہیں جس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔سابق حکومت کی جانب سے وکلاء کو پلاٹس کی مد میں نقد رقم کی فراہمی والے کیسز جلد نمٹائے جائیں۔

اس موقع پر گلگت بلتستان بار کونسل کے نمائندہ وفد نے نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے وکلاء کے مطالبات سننے اور ان پر عملی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی پر نگران وزیر اعلیٰ کا شکریہ اد اکیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں