spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مارول فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ میں مزید نئے کرداروں کی جھلک نے تہلکہ مچادیا

مارول اسٹوڈیوز نے اپنی آنے والی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘کے لیے ایک بالکل نئی سپر ہیرو ٹیم کی جھلک پیش کردی ہے جس نے شائقین میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے۔

مارول اسٹوڈیوز کی جانب سے جاری کردہ چوتھے ٹریلر کے مطابق اس فلم میں فینٹاسٹک فور اور واکانڈا کے کردار ایک ساتھ دکھائی دیں گے، جو مارول سنیماٹک یونیورس کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

فلم کا چوتھا ٹریلر گزشتہ ہفتے سینما گھروں میں فلم ’اواتار: فائر اینڈ ایش‘ سے قبل دکھایا گیا۔

اس نئے ٹریلر میں لیٹیشیا رائٹ ایک بار پھر شوری کے کردار میں نظر آئیں، جبکہ ونسٹن ڈیوک کے کردار کنگ ایم باکو کی ملاقات فینٹاسٹک فور کے بین گریم (ایبون موس-باخراخ) سے دکھائی گئی۔

اس سے قبل جاری کیے گئے تینوں ٹریلرز میں مختلف سپر ہیرو ٹیموں کو نمایاں کیا گیا۔

پہلے ٹریلر میں کرس ایونز کی اسٹیو راجرز کے طور پر واپسی اور ان کے والد بننے کا انکشاف ہوا، دوسرے میں تھور اور اس کی بیٹی کو مرکزِ توجہ بنایا گیا، جبکہ تیسرے ٹریلر میں ایکس مین کے معروف اداکار پیٹرک اسٹیورٹ، ایان میکلن اور جیمز مارزڈن کی واپسی دکھائی گئی۔

اگرچہ مارول نے فلم کی کہانی سے پردہ نہیں اٹھایا، تاہم ’دی فینٹاسٹک فور: فرسٹ اسٹیپس 2025‘کے پوسٹ کریڈٹ مناظر نے بڑے کراس اوور کا اشارہ دیا۔

ایک منظر میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈاکٹر ڈوم کے روپ میں مختصر طور پر دکھایا گیا تھا، جو سو اسٹورم (وینیسا کربی) اور ریڈ رچرڈز (پیڈرو پاسکل) ے بیٹے فرینکلن رچرڈز کے ساتھ موجود تھے۔

واضح رہے کہ ’ایونجرز: ڈومز ڈے‘ رواں برس 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں