spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دورہ جنوبی افریقا کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

دورہ جنوبی افریقاکیلئےپاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا

پاکستانی ویمن ٹیم 10 فروری سے جنوبی افریقا کادورہ کرےگی،فاطمہ ثنادونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت برقراررکھیں گی،سائرہ جبین اورہمنہ بلال کواسکواڈ میں پہلی بارشامل کیاگیاہے،عائشہ ظفر،گل فیروزہ،تسمیہ رباب،نجیہہ علوی کی ون ڈےاسکواڈمیں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ عائشہ ظفر،گل فیروزہ،منیبہ علی،نصرہ سندھواورعالیہ ریاض دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں،ڈیانہ بیگ،نجیہہ علوی،صدف شمس اورسیدہ عروب ون ڈےاسکواڈمیں شامل ہیں،ہمنہ بلال،سائرہ جبین،طوبیٰ حسن اورایمان فاطمہ ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ویمنزٹی 20ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے،پری سیریز ٹریننگ کیمپ یکم سے 6 فروری تک کراچی میں ہوگا،کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں منعقد ہوگا۔

جنوبی افریقاکےخلاف ٹی20سیریزکےتمام میچزڈےاینڈنائٹ ہوں گے،ٹی 20میچزپوچف اسٹروم،بینونی اور کمبر لےمیں کھیلےجائیں گے،ون ڈےسیریزسے قبل کمبر لےمیں 50 اوورز کا وارم اپ میچ ہوگا،ون ڈے میچز بلوم فونٹین،سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے،دوسرے ون ڈے میچ کو ڈے نائٹ رکھا گیا ہے پاکستان ویمنزٹیم5سال بعددوطرفہ سیریزکیلئےجنوبی افریقاکادورہ کرےگی،کوچنگ اسٹاف میں مینٹور وہاب ریاض،عمران فرحت،عبدالرحمان اور عبدالمجید شامل ہیں، ٹیم مینیجر عائشہ اشعر جبکہ میڈیا منیجر رضا راشد ہوں گے

پاکستانی ٹیم2021کےبعدپہلی باردو طرفہ سیریزکےلیےجنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے،پاکستان ویمنز ٹیم نے فروری 2023 میں جنوبی افریقہ میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی،یہ دورہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں