spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان شدید ٹھنڈ کی لپیٹ میں، کالام میں درجہ حرارت منفی 6 تک جا پہنچا

پاکستان میں سب سے زیادہ سردی کالام میں منفی 6 پاراچنار منفی 4، دیر بالا منفی 3 اور سیدو سوات میں منفی 2 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دروش چترال ، تیمرگرہ ، بالاکوٹ منفی ایک اور میر کھنی اور چترال میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح مالم جبہ ایک ، کاکول ،چترال کا درجہ تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بہت سرد رہنے اور بالائی ،پہاڑی اضلاع میں  شدید سردی  رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،صوابی ،کرک، بنوں، لکی میں دھند چھانے کا امکان ہے جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان  خاص طور پر موٹر وے، نیشنل ہائی وے اورجی ٹی روڈ  پر صبح سویرے اور رات کےاوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

صوبے کے بعض بالائی اور میدانی علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں