spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

گلگت۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد نے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ صوبے کے انفراسٹرکچر اور تعمیر وترقی کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

منصوبوں کی تعمیر میں پی سی ون کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ نقاص PC-1 بننے کے عمل کو ختم کیا جاسکے اور مفاد عامہ کے منصوبے التواء کا شکار نہ اور غیر ضروری رویژن کی ضرورت نہ پڑے اور خزانے پر غیر ضروری بوجھ کو بھی روکا جاسکے۔ ٹارگٹڈ منصوبوں کے ٹائم لائنز کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔ مختلف محکموں کے زیر التواء (سک) منصوبوں کی وجہ سے قومی خزانے کو کافی نقصان پہنچا ہے، مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ جامعہ پالیسی مرتب کرے اور مانیٹرنگ کا سسٹم وضع کرے۔ ایسی شفاف پالیسی بنائی جائے جس سے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت آئے اور قومی خزانے کا ضیاع نہ ہو۔

محکمے میں جزاء و سزاء اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبے خصوصاً شاہراہ نگر، داریل تانگیر ایکسپریس وے، استور ویلی روڈ، شغرتھنگ استور شاہراہ، ہنزہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم جیسے اہم منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب برتا جائے اور بروقت ان منصوبوں کو مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت

کی کہ صوبے کے سنو باؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) میں بڑی آبادی رہائش پذیر ہے جن کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنوباؤنڈ ایریاز (برف باری والے علاقوں) تک رسائی ممکنہ حدتک برقرار رکھا جائے اس سلسلے میں محکمہ درکار وسائل کو وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقدامات کرے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی کے تحت مکمل کئے جانے والے منصوبوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں