spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلیے ممکنہ پاکستانی اسکواڈ

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ممکنہ پاکستانی اسکواڈ کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سری لنکا کے دورے کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ مشاورت رواں ہفتے مکمل ہو جائے گی تاکہ اسکواڈ کا حتمی اعلان وقت پر کیا جا سکے۔

پی سی بی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی نام آئی سی سی کو پہلے ہی بھجوا دیے ہیں، اور 31 جنوری سے پہلے پی سی بی اسکواڈ میں ردوبدل کر سکتا ہے بشرطیکہ آئی سی سی کی اجازت حاصل کی جائے۔

قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں: کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان اور ابرار۔

اس کے علاوہ ممکنہ سپورٹ کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور خواجہ نافع شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالصمد، محمد وسیم جونئیر اور عثمان خان شامل کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں