spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاک امریکا 13 ویں انسداد دہشت گردی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

راولپنڈی:

پاک امریکا 13ویں مشترکہ فوجی مشقوں Inspired Gambit-2026 کا  آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہو رہی ہیں۔ 2 ہفتوں  پر محیط یہ مشقیں  کاؤنٹر ٹیررازم ڈومین میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے فوجی دستے شامل  ہیں۔

آئی ایس پی آر کےمطابق افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ ان مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کے اشتراک کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کو بڑھانا ہے۔ اسی طرح موثر انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے ضروری حکمت عملیوں، تکنیکوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشترکہ مشقوں میں شہری جنگ کے دوران نشانہ بازی کی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے آپریشنل نظریات اور بہترین طریقوں کو سمجھنے پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ اس طرح کی مشترکہ تربیتی مشقیں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے، پیشہ ورانہ فوجی معیار کو بہتر بنانے اور انسداد دہشت گردی کے پیچیدہ ماحول میں کام کرنے کے لیے دونوں افواج کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ Inspired Gambit-2026 فوجی مشقیں امن و استحکام کی مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان اور امریکا کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں