spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
29 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر بیٹی کی تردید سامنے آگئی

معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ان کی بیٹی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، جس میں ان اطلاعات کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

عابدہ پروین کی بیٹی نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ خیریت سے ہیں اور بالکل صحت مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور عوام کو ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

عابدہ پروین کی بیٹی نے وضاحت کی کہ جمعرات کے روز لاہور کے علاقے دلگران چوک میں ایک خاتون کا انتقال ہوا تھا جن کا نام عابدہ پروین تھا، اسی مماثلت کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی اور یہ جھوٹی خبریں پھیل گئیں۔

انہوں نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کی تصدیق مستند ذرائع سے کریں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں