spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

یو ای ٹی کے 6 انجینئرز نے پاکستان کا پہلا اے آئی وکیل متعارف کرادیا

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نےپاکستان کا پہلا اے آئی وکیل تیارکر لیا۔

 آرٹیفیشنل اینٹیلی جنس کاشاہکارجہاں پاکستانی قوانین کےحوالےسےمشورے دےگا،وہاں کیس کی دستاویز بھی تیارکرےگا،چوبیس گھنٹےکام کرنے والا جدید نظام قانونی شعبے میں انقلاب لے آیا ۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل وکیل بطورلیگل اسسٹنٹ کام کرےگا،وکلا ایپ میں تفصیل دے کر جامع اور مستندکیس تیار کرسکیں گےصرف ایک کلک پر،ایپ 1947 سے 2025 تک کے ملکی عدالتی فیصلوں اور قوانین پر مبنی درست قانونی جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پرانے ڈیٹا بیس اور ریسرچ پراب وقت ضائع نہیں ہوگا،ہفتوں کا کام منٹوں میں مکمل ہوگا، عدالتوں میں کیس کے التوا جیسے مسائل میں بھی کمی آئےگی،ڈیجی لائرکے فاؤنڈرز کے مطابق اے آئی وکیل پاکستانی قانون کے مطابق درخواستیں، جوابات، نوٹسز اورمعاہدات تیار کرتا ہے،اے آئی وکیل اس وقت دس ہزار سے زائد لا فرمزاور اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ماہرین کےمطابق یہ مقامی قوانین پرمبنی ٹیکنالوجی نوجوان وکلا کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی،شفافیت اور عوامی اعتماد کومضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں