spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان یار محمد کی ویڈیو لنک کے ذریعے دیامر بھاشا ڈیم منسٹریل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

اسلام اباد۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے قائم منسٹرئل کمیٹی کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم ملک کی خوشحالی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل میگا پروجیکٹ ہے ایسے اہم منصوبے پر کام بلاتعطل اور بغیر رکاوٹ کے جاری رکھنا ضروری ہے دیامر کے عوام نے اس اہم منصوبے کیلئے ہمیشہ مثبت کردار اد اکیا ہے اور قربانیاں دی ہیں۔

متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے تحفظات کو وفاقی حکومت خصوصاً وزیر اعظم پاکستان دلچسپی سے حل کرتے رہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔ ڈبل مسنگ چولہے کی ادائیگیاں قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق ہونی چاہئے تاکہ متاثرین کے جائز تحفظات کو دور کیا جاسکے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ، وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور متعلقہ اعلیٰ آفیسران شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں