spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

موسم کی خرابی، پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر، 42 پروازیں تاخیر کا شکار

پشاور:موسم کی خرابی کے باعث پشاور کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے 42 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ابوظہبی اور شارجہ سے پشاور کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں اسلام آباد اتاری گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دوحہ سے پشاور کی پروازیں کیو آر 600، 601 میں 12 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ ابوظہبی سے غیرملکی ایئر کی 2 پروازیں ای وائی 276، 277 میں 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے۔

شارجہ اور دبئی کی پروازوں میں بھی 1 سے 2 گھنٹے تک تاخیر ہوئی اور اسلام آباد ایئر پورٹ کی 18 پروازیں 1 سے 3 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔

 

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور اور کراچی کی 5، 5، ملتان کی 2 اور فیصل آباد کی 4 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں