spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پولیس خدمت مراکز گلگت بلتستان کی شاندار کارکردگی، 2025 میں سروس ڈیلیوری میں 21 فیصد اضافہ

گلگت :پولیس خدمت مراکز گلگت بلتستان  نے سروس ڈیلیوری کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2025 کے دوران خدمات کی فراہمی میں مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری تا 31 دسمبر 2024 کے دوران پولیس خدمت مراکز کے ذریعے 33,456 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ سال 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 40,629 تک جا پہنچی، جو کہ نمایاں پیش رفت کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں 4,608 کریکٹر سرٹیفکیٹس اور 28,848 ڈیجیٹل ملازم تصدیقی رپورٹس (Employee Verification) جاری کی گئیں، جبکہ سال 2025 میں 7,453 کریکٹر سرٹیفکیٹس اور 33,176 ڈیجیٹل ایمپلائی ویریفیکیشن رپورٹس جاری کی گئیں۔

یہ تمام سہولیات گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں قائم پولیس خدمت مراکز کے ذریعے عوام کو بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے شہریوں کو نہ صرف وقت کی بچت ہو رہی ہے بلکہ شفاف اور بروقت خدمات کی فراہمی بھی ممکن ہو رہی ہے۔

پولیس خدمت مراکز کی اس شاندار کارکردگی کا سہرا جدید ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو جاتا ہے، جس کے تحت دستی فائلوں کے پرانے نظام کی جگہ ریئل ٹائم ڈیجیٹل ویریفیکیشن سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، تاکہ عوام کو مزید شفاف اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں