spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
29 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کل زمین کی گردش کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ترجمان سپارکو

کل دنیا بھر میں زمین کی گردش کا عالمی دن منایا جائے گا۔ ترجمان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق 8 جنوری 1851 کو فرانسیسی سائنسدان لیون فوکو نے زمین کی گردش کا عملی ثبوت پیش کیا تھا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ فوکو پینڈولم کے ذریعے پہلی بار زمین کی گردش کا براہِ راست مشاہدہ ممکن ہوا، جسے زمین کی حرکت کا پہلا واضح اور قابلِ فہم ثبوت قرار دیا جاتا ہے۔ اس تاریخی تجربے نے محض ایک سائنسی نظریے کو عملی مظاہرے میں تبدیل کر دیا۔

سپارکو کے مطابق زمین کی گردش دن اور رات کے نظام کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دن کا تصور بھی زمین کی مسلسل گردش سے وابستہ ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں