پاکستان انڈر 19 ٹیم کے جارحانہ بیٹر سمیر منہاس نے زمبابوے کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں دھواں دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنلز میں تیز ترین سنچری کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ہرارے کے اولڈ ہیرارینز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس فیصلہ کن مقابلے میں سمیر نے صرف 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے ویبھو سوریاونشی کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
سمیر کی یہ برق رفتار اننگز یوں ختم ہوئی کہ انہوں نے 51 گیندوں پر 114 رنز بنائے، جن میں 17 زوردار چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ان کی اس جارحانہ بیٹنگ نے زمبابوے کے بولرز کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔


