spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

حکومت نے شہریوں کو چارٹر ہیلی کاپٹر سروس کی سہولت دینے کی خوشخبری سنا دی

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع اجلاس میں شہریوں کو چارٹر ہیلی کاپٹر سروس کی سہولت دینے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ پندرہ ماہ کے دوران پی آئی اے میں ایک سو پچیس ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔ پی آئی اے کے امریکا کیلئے روٹس دوبارہ کھلنے کا امکان بھی ظاہر کردیا گیا ہے ۔

سینیٹر طلحہ محمود کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے کمیٹی کو اہم امور پر بریفنگ دی۔اجلاس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون، پاک افغان سرحدی صورتحال اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق معاملات پر تفصیلی ان کیمرا بریفنگ دی گئی۔سیکریٹری دفاع کے مطابق ایئرکرافٹس اور دستیاب وسائل کی کمی پی آئی اے کی بڑی مشکل ہے۔ چترال کے لیے فلائٹ آپریشن خسارے کے باعث معطل کیا گیا تھا۔البتہ نجکاری کے بعد چترال فلائٹس کی بحالی کا امکان بڑھ جائے گا۔ سیاحت کے فروغ سے پروازوں میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے شہریوں کے لیے چارٹر ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے،جبکہ حکومتِ گلگت بلتستان کے اشتراک سے ہیلی پورٹس کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے سعودی عرب میں پاکستانی کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ راک نامی کمپنی نے تقریباً چارسو پاکستانیوں کو ایک سال سے تنخواہوں کے بغیر یرغمال بنا رکھا ہےاور ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری دفاع کومعاملے کی مکمل نوعیت معلوم کر کے کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں