spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا آزاد صحافت پر اعتماد، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور محکمہ اطلاعات کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات انتہائی اہم محکمہ ہے۔

نگران حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ صحافیوں کی فلاح و بہبود او راخباری صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

محکمے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ صحافیوں کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام خوش آئند ہے جس پر بہتر انداز میں عملدرآمد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا نے بہت سی چیز وں کو تبدیل کیا ہے، ہمیں سوشل میڈیا کے مثبت ا ستعمال کو یقینی بنانے پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ کو صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں