spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دسمبر 2025، گزشتہ 65 سال میں ساتواں سب سے زیادہ گرم دسمبر قرار

دسمبر 2025 پاکستان کے 65 برسوں کے گرم ترین دسمبروں میں شامل ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے دسمبر 2025 کی ماہانہ موسمیاتی رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں ملک بھر میں دسمبر کے دوران دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے۔

محکمہ موسمیات نے دسمبر 2025 کو گزشتہ 65 سال میں ساتواں سب سے زیادہ گرم دسمبر قرار دیدیا۔ سندھ اور بلوچستان میں دسمبر کے دوران غیر معمولی گرم موسم غالب رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت کئی علاقوں میں دسمبر کے دوران بارش معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں