spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیشگوئی

پاکستان میں رمضان المبارک  اور عیدالفطر کے چاند سے متعلق پیش گوئی سامنے آ گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند اور عیدین (عیدالفطر و عیدالاضحیٰ) کی ممکنہ تاریخوں سے متعلق پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔ اس حوالے سے رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے یکم رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سے متوقع تاریخوں سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اندازے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں۔

 

خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری (جمعرات کے روز) ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چاند کی پیدائش اور رویت کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تاریخیں بتائی گئی ہیں، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

 

اسی طرح انہوں نے شوال کے چاند کے بارے میں بھی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ (بروز ہفتہ) منائی جا سکتی ہے، تاہم اگر موسمی حالات سازگار رہے تو رویت کے امکانات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے عیدالاضحیٰ سے متعلق بھی ممکنہ تاریخوں سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے اور اس حساب سے عیدالاضحیٰ 27 مئی (بدھ کے روز) منائی جا سکتی ہے۔

انہوں  نے واضح کیا کہ یہ تمام تاریخیں پیشگوئی پر مبنی ہیں اور اس حوالے سے حتمی و فیصلہ کن اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب ہی سے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں