اسلام آباد:نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سال 2025 کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق این ایچ ایم پی کی رپورٹ میں وسیع پیمانے پر عوامی خدمات، روڈ سیفٹی کے اقدامات اور شہریوں کے لیے محفوظ اور باوقار سفر کو یقینی بنانے کے لیے نفاذ کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے سال کے دوران 18,000 سے زائد مسافروں کو ہنگامی امداد اور بروقت طبی امداد فراہم کی جب کہ 5.4 ملین سے زائد افراد کو ٹول فری ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔


