spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

 خیبر پولو فیسٹول: گلگت بلتستان کی ٹیم کی تاریخی فتح پر نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے خصوصی مبارکباد

خیبر پولو فیسٹول: گلگت بلتستان کی ٹیم کی تاریخی فتح پر نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے خصوصی مبارکباد

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد نے کپتان شاہ اعظم اور تمام ٹیم کو خیبر پولو فیسٹول کا فائنل جیتنے پر خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ “گلگت بلتستان کی ٹیم نے تاریخی فتح حاصل کی ہے اور ان کی کارکردگی پر ہم سب کو فخر ہے۔

یہ کامیابی نئے سال کا بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے تاریخی جیت کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شندور پولو فیسٹول میں بھی جیت اپنے نام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولو اس خطے کا ہر دلعزیز کھیل اور پہچان ہے اور عوام پولو کے کھیل اور اپنی ٹیم سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں ۔

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے فتح کو نئے سال کا تحفہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ گلگت بلتستان کی پولو ٹیم آئیندہ مقابلو ں میں بھی گلگت بلتستان کا نام روشن کرے گی۔
انہوں نے خیبر پولو فیسٹول میں گلگت بلتستان کی پولو ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے اور بہترین انتظامات کرنے پر کمانڈنٹ این ایل آئی اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان سکاوٹس کی کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں