spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایف آئی اےپشاور زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

پشاور : ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے مشترکہ طور پر حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شیر نواز اور اجمیر شاہ کو پشاور کے علاقے صدر اور بٹگرام سے گرفتار کیا گیا۔ملزم اجمیر شاہ کے قبضے سے 2500 سعودی ریال اور ایک کروڑ 67 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے، جبکہ ملزم شیر نواز کے قبضے سے 3 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

 

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں