spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم کی خواہش ہے زیادہ سے زیادہ طلبا تک لیپ ٹاپس پہنچیں تاکہ وہ جدید تعلیم اور تحقیق سے ہم آہنگ ہو سکیں،اعظم نذیر تارڑ

لاہور :  پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبا میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کیا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ بچوں کو بتایا جائے کہ لیپ ٹاپ اسکیم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبا تک لیپ ٹاپس پہنچیں تاکہ وہ جدید تعلیم اور تحقیق سے ہم آہنگ ہو سکیں۔یہ چراغ پنجاب سے روشن ہوا اور اب پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے۔ لیپ ٹاپ کامیابی کی کنجی کے طور پر آج طلبا کے ہاتھ میں ہے، جس سے وہ ریسرچ اور آئی ٹی اسکلز کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانہ طالب علمی میں بڑے کمپیوٹرز ٹی وی پر دیکھتے تھے، ، جبکہ آج انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے باوجود ہر کسی کو جدید گیجٹس تک رسائی حاصل نہیں۔ وسائل کی کمی کے باعث آج بھی کئی طلبا اس سہولت سے محروم ہیں۔طلبا کو جدید سہولیات فراہم کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں