spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ڈی ایل ایم آئی ایس گلگت بلتستان کی دوسری سہ ماہی کارکردگی رپورٹ جاری

گلگت: ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (DLMIS) گلگت بلتستان کی دوسری سہ ماہی (مالی سال 2025–26) کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جو ستمبر تا دسمبر 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 7,496 ڈرائیونگ لائسنس جاری اور تجدید کیے گئے۔ ان میں 1,982 نئے (ریگولر) ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 5,514 لائسنسوں کی تجدید شامل ہے۔

اس عرصے کے دوران ڈرائیونگ لائسنسوں کے اجرا اور تجدید کی مد میں ایک کروڑ بہتر لاکھ اٹھانوے ہزار اکتیس روپے(17,298,031) کی آمدن حاصل ہوئی، جو کہ باقاعدہ طور پر گلگت بلتستان کنسولیڈیٹڈ فنڈ میں جمع کرا دی گئی ہے۔

یہ نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور بائیومیٹرک بنیادوں پر استوار ہے، جس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ مزید برآں زیرِ التواء درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں