spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نئے سال کی پہلی ایڈوائزری جاری؛ صارفین کسی انجان لنک پر کلک کرنے سے پہلے ضرور سوچیں

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی

 (NCCIA)  نے صارفین کے لیے نئے سال کی پہلی ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں سائبر کرائمز سے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر فراہم کی گئی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز اب صرف تکنیکی راستوں کا استعمال نہیں کرتے، بلکہ وہ صارفین کے جذبات، لالچ، یا خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذاتی معلومات چوری کرتے ہیں۔ پڑھے لکھے افراد بھی ان حملوں کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انٹرنیٹ پر ہونے والی تمام سرگرمیوں میں احتیاط برتی جائے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں