سال 2026 کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی روک تھام کے لئے آئی جی پی گلگت بلتستان کی طرف سے ہدایات جاری۔
نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کی روک تھام اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریجنل پولیس آفیسران (RPOs) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران (DPOs) کو بذریعہ سرکلر خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے ذمہ دار آفیسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں پبلک لیزان کمیٹیوں سے بروقت مشاورت کر کے مذکورہ بالا قبیح رسومات کے روک تھام کے حوقلے سے انہیں بھی آن بورڈ لیا جائے۔
آئی جی پی گلگت بلتستان کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نئے سال کی رات تمام پولیس فارمیشنز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خاص طور پر گلگت، اسکردو، چلاس اور دیگر بڑے شہروں اور قصبوں میں عوامی نقل و حرکت اور تقریبات کے پیشِ نظر سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ موبائل پیٹرولنگ، آئبیکس اسکواڈ، کوئیک رسپانس فورس (QRF) اور بیٹ اسٹاف کی مناسب تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، بالخصوص شہری مراکز، بازاروں، سیاحتی مقامات، رہائشی علاقوں اور حساس مقامات پر گلگت، اسکردو اور چلاس میں پیٹرولنگ میں مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ اہم داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ سخت کی جائے۔
آئی جی پی نے ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ، غیر قانونی اسلحے کی نمائش، استعمال یا قبضہ، آتش بازی یا دھماکہ خیز مواد کا غیر قانونی استعمال، ون ویلنگ، تیز رفتاری، موٹر سائیکل اسٹنٹس، ہلڑ بازی، عوامی بدامنی، لاؤڈ اسپیکر قوانین کی خلاف ورزی، شراب و منشیات کا استعمال یا فروخت، اور خاندانوں، خواتین و سیاحوں کو ہراساں کرنے جیسے اقدامات پر سخت اور فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آئی جی پی نےمذید کہا ہے کہ اسپیشل برانچ اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے، شرپسند عناصر اور عادی مجرموں کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے اور ضرورت کے مطابق متعلقہ قوانین کے تحت پیشگی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے ساتھ مؤثر رابطہ یقینی بنانے


