spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیفا کے صدر ارشد ندیم کے کارناموں سے واقف نکلے، اہم ملاقات

دبئی میں پاکستان ایتھلیٹ ارشد ندیم کی فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو سے ملاقات ہوئی ہے۔

جیولین تھرور ارشد ندیم اور ان فینٹینو کی ملاقات دبئی میں گلوبل اسپورٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں ارشد ندیم سے فیفا کے صدر نے ان کی تھرو کے بارے میں سوال کیا۔

فیفا کے صدر کو ارشد ندیم نے بتایا کہ 92 میٹر کی تھرو کی تھی، اب اس ریکارڈ کو توڑنا ہے، جیانی ان فینٹینو نے پاکستانی ایتھلیٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اکٹھے تصاویر بھی بنوائیں۔

فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کارناموں سے واقف تھے۔ جب انہوں نے ارشد ندیم کو اس بارے میں بتایا تو پاکستانی جیولین تھرور کو خوشگوار حیرت ہوئی۔

واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں