پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مندوب عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان صومالیہ کی علاقائی سالمیت کا مکمل حامی ہے اور اس کی حمایت میں عالمی قوانین کے مطابق موقف اختیار کرے گا۔ پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیاکہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرکے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کررہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارنہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


