محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مری میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو، بہاولنگر، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی،
موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد اور موہنجوداڑو میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
کوہستان، بٹگرام، چترال میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔


