شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں شاہ کوٹ روڈ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔


