spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آئندہ سال اپریل تا مئی میں ہوں گے: چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان

گلگت
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغۂ شجاعت) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان بھر میں انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج اور درستگی کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

ان مراکز میں عوام اس ماہ کے اختتام تک اپنے ووٹ کا اندراج اور کوائف کی تصدیق و درستگی کرا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید موسمی حالات اور سیاسی جماعتوں کی درخواست پر گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو موخر کیا گیا ہے،

جبکہ جلد ہی نیا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں جنرل اور بلدیاتی انتخابات پارٹی بنیادوں پر منعقد ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا مکمل آئینی و قانونی اختیار رکھتا ہے، تاہم بعض عناصر اس حوالے سے بلاجواز غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ صاف، شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے باقاعدہ قانون موجود ہے اور یہ انتخابات ہر صورت کرائے جائیں گے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بلدیاتی نظام کے ذریعے 21 سالوں سے محرومیوں کا شکار حق نمائندگی ہر حال میں دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں