گلگت بلتستان ضلع غذر کی تحصیل پھنڈر کے گاؤں چھشی پائیں سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جری سپاہی لانس نائیک شبیر حسین 24 جنوری کی شب جنوبی وزیرستان میں وطنِ عزیز کے دفاع کے دوران بہادری سے لڑتے
ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوگئے۔
شہید شبیر حسین، حولدار ریٹائرڈ بلبل ولی شاہ اور حولدار ریٹائرڈ محمد ولی کے چھوٹے بھائی تھے۔ انہوں نے 26 جنوری 2009 کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور مدتِ ملازمت مکمل ہونے میں صرف نو ماہ باقی تھے کہ وطن کی مٹی پر جان نچھاور کر دی۔
شہید نے اپنی فیملی کے بہتر مستقبل کے خواب دل میں لیے، مگر یہ خواب ادھورے چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں چھشی میں ان کے کزن شہید عبدالرؤف کے پہلو میں سپردِ خاک کیا گیا، جہاں پورے علاقے کی فضا غم سے بھرا رہی۔
شہید کے پسماندگان میں دو بیٹے شامل ہیں۔
اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔


