spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان دو منصوبوں پر دستخط

حکومتِ پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے درمیان دو اہم ترقیاتی منصوبوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔

 ترجمان اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک ان منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 73 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت پن بجلی منصوبوں سے 2,300 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہو سکے گی۔ اس منصوبے سے توانائی کے شعبے میں استحکام اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام کی مجموعی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے گا، جس سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پر اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان اصلاحاتی اقدامات کے لیے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں