spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے 25 دسمبر یومِ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد : گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے 25 دسمبر یومِ قائدِاعظم محمد علی جناحؒ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائدِاعظمؒ کی ولادت کا دن ہمیں ان کی بے مثال جدوجہد، بصیرت افروز قیادت اور اصولی سیاست کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ قائدِاعظمؒ نے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا جو سنہری اصول قوم کو دیا، وہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ قائدِاعظمؒ کا وژن ایک ایسی ریاست کا تھا جہاں قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف، رواداری اور مساوات کو یقینی بنایا جائے۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم قائدِاعظمؒ کے افکار اور تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں اپنائیں گے اور ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔
گورنر گلگت بلتستان نے بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائدِاعظمؒ کے کردار، دیانت داری اور محنت کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
گورنر گلگت بلتستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائدِاعظمؒ کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں