گلگت. چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا ڈسپلے سینٹر کا دورہ
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کمشنر گلگت ڈویژن، ڈپٹی کمشنر گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے ہمراہ سول ڈسپنسری پلٹنی محلہ کشروٹ میں قائم ڈسپلے سینٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈسپلے سینٹر کے انچارج آصف رضا نے ووٹر لسٹوں میں ناموں کے اندراج، منتقلی اور اخراج کے عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ووٹر لسٹوں کی تیاری اور ڈسپلے کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت ہو اور
انتخابی عمل مضبوط ہو۔
چیف الیکشن کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹر رجسٹریشن کی تصدیق ضرور کروائیں اور کسی غلطی کی صورت میں فوری طور پر ڈسپلے سینٹر سے رابطہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


