spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 April, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ماہرین فلکیات نے لیموں کی شکل کا سیارہ دریافت کرلیا

ماہرینِ فلکیات نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ایک ستاروی نظام میں لیموں کی شکل کا انوکھا سیارہ دریافت کر لیا۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارہ اتنا عجیب ہے کہ یہ ستاروں اور سیاروں کے درمیان فرق دھندلا کر سکتا ہے۔

رواں ہفتے ’دی آسٹروفزیکل جرنل لیٹرز‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں پیش کی گئی دریافت کو یونیورسٹی آف شیکاگو کے سائنس دانوں نے PSR J2322-2650b کا نام دیا۔ یہ سیارہ اپنے مرکزی سیارے سے 10 لاکھ میل کے فاصلے پر گھومتا ہے (زمین اور سورج کے درمیان فاصلے سے تقریباً 100 گُنا کم) اور اس کا ایک سال 7.8 گھنٹے کا ہے۔

لیموں نما سیارے کا مرکزی ستارہ ایک پلسر ہے (تیزی سے گھومنے والا نیوٹرون ستارہ جس کی شدید کششِ ثقل وجہ سے سیارے کی شکل بیضوی ہوگئی ہے)۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس عجیب و غریب سیارے کا ایٹماسفیئر میں ہیلیئم اور کاربن بھاری مقدار میں ہے اور بہت تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں