spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کینیڈا میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری گرفتار

افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی دنیا بھر کے ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بننے لگی، کینیڈا میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان شہری دنیا بھر کے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور منشیات اسمگلنگ جیسے گھناؤنے فعل میں مصروف ہیں۔

افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق کینیڈا پولیس نے دہشت گردی کے الزامات میں افغان شخص کو گرفتار کر لیا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 26 سالہ افغان شہری ولید خان کو ٹورنٹو میں دہشت گردانہ سرگرمیوں اور داعش سے مبینہ تعلقات کے الزامات پر گرفتار کیا گیا، افغان شہری ولید خان داعش کو مالی وسائل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس فراہم کرنے اور قتل کے منصوبے بنانے میں بھی ملوث ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں