spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام بلتستان کا قدیم اور تاریخی تہوار جشنِ مے فنگ شاندار انداز میں منا گیا

سکردو: ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام بلتستان کا قدیم اور تاریخی تہوار جشنِ مے فنگ مورخہ 21 دسمبر 2025 کی شب میونسپل اسٹیڈیم سکردو میں شاندار اور پُرجوش انداز میں منایا گیا۔

اس رنگا رنگ تقریب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور فانوس فضا میں چھوڑ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر بلتستان نے مہمانانِ خصوصی کو روایتی ٹوپی اور چوغہ پہنایا۔ تقریب میں بلتستان کی صدیوں پر محیط روایتی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ تبت آرٹس کونسل کی جانب سے روایتی تلوار رقص پیش کیا گیا اور غڑوم (فانوس) فضا میں چھوڑے گئے،

پروگرام میں روایتی کھانوں کے اسٹالز، مشعل بردار جلوس، آتش بازی نے ماحول کو مسحور کن بنا دیا۔
جشن میں اعلیٰ سول و عسکری حکام, صحافت سے وابستہ افراد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے جشنِ مے فنگ کے شاندار اور منظم انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ تہوار نہ صرف بلتستان کی ثقافتی شناخت کا مظہر ہے بلکہ باہمی ہم آہنگی اور روایات سے وابستگی کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں